Regione Toscana
خاندان یا دوستوں سے ملنے کے لئے داخلہ ویزا / Visto d'ingresso per visita a familiari o amici

خاندان یا دوستوں سے ملنے کے لئے داخلہ ویزا / Visto d'ingresso per visita a familiari o amici

مجھے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے اٹلی آنا ہے / Devo venire in Italia per fare visita a miei familiari o amici.

مجھے کیا کرنا چاہئیے؟ / Cosa devo fare?
آپ کو سمجھنا ہے کہ آپ کو سیاحت ویزہ اور دوست/فیملی داخلہ ویزہ کی ضرورت ہے یا نہیں.

مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ مجھے داخلہ ویزہ کی ضرورت ہے یا نہیں؟ / Come faccio a sapere se ho bisogno del visto d'ingresso?
آپ کو وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ پر  vistoperitalia.esteri.it  چیک کرنا ہے.
ڈھونڈنے والی جگہ پر اپنے ملک کا نام اور دیگر پوچھی گئی معلومات لکھیں.

 سیاحت ویزہ اور دوست/فیملی داخلہ ویزہ کےساتھ میں کتنا عرصہ اٹلی میں رہ سکتا ہوں؟ / Quanto tempo posso stare in Italia con il visto d'ingresso per turismo - visita famiglia / amici?
آپ اٹلی میں زیادہ سے زیادہ 90 دن قیام کر سکتے ہیں اور آپ کے پاس ایسا پاسپورٹ ہونا چاہئے جو وِزٹ ویزہ کے ختم ہونے کے کم سے کم 3 مہینے بعد ختم ہوتا ہو (مثال کے طور پر: اگر وِزٹ ویزہ 10 اگست 2018 کو ختم ہو رہا ہو، تو پاسپورٹ 10 نومبر 2018 کے بعد ختم ہونا چاہئے).

سیاحت ویزہ اور دوست/فیملی داخلہ ویزہ صرف اٹلی میں چل سکتا ہے یا دیگر ملکوں میں بھی؟ / Il visto d'ingresso per turismo - visita famiglia / amici è valido solo per l'Italia o anche per altri Paesi?
VSU یعنی شینگین ویزہ (Visto Schengen Uniforme) کے ساتھ آپ اٹلی اور دیگر شینگین ایریا کے ملکوں میں جا سکتے ہیں.
[IMMAGINE 1]
   یعنی (Visto a Territorialità Limitata) VLT
محدود علاقوں کے ویزے کے ساتھ آپ صرف اٹلی میں قیام کرسکتے ہیں.

سیاحت ویزہ ۔ دوست/ فیملی داخلہ ویزہ حاصل کرنے کے لئے مجھے کن ڈاکومنٹس کی ضرورت ہے؟ / Quali documenti mi servono per avere il visto d'ingresso per turismo - visita famiglia / amici
آپ کو جن ڈاکومنٹس یا فارم کی ضرورت ہوگی وہ اس ویب سائٹ  vistoperitalia.esteri.it پر مل جائیں گے.

جو شخص آپ کو رہائش دیتا ہےاس کو چاہیے کہ وہ ایک فارم Comunicazione di cessione di fabbricato o di ospitalità   پُر کرے اور آپ کو ڈاک کے ذریعے، اپنی شناخت ایک ڈاکومنٹ اور اگر وہ یورپی یونین کا رہائشی نہیں ہے تو اپنی پرمیسو دی سوجورنو سمیت بھیجے.
غور کریں: آپ کے ملک میں موجود اٹلی کی ایمبیسی یا کونصلیٹ آپ سے مزید ڈاکومنٹ بھی مانگ سکتے ہیں.

Aggiornamento: febbraio 2019

 

La traduzione della scheda informativa è stata finanziata dal progetto Sportello Multilingue: Mediazione e Informazione