Regione Toscana
رہائش کی اہلیت کا سرٹیفکیٹ / Certificato di idoneità alloggiativa

رہائش کی اہلیت کا سرٹیفکیٹ / Certificato di idoneità alloggiativa

مجھے ایک ڈاکومنٹ کی ضرورت ہے جو یہ بتاتا ہے کہ جس گھر میں رہتا ہوں وہاں کتنے لوگ رہ سکتے ہیں.
Ho bisogno di un documento che dice quante persone possono abitare nella casa dove vivo.

 

مجھے کیا کرنا چاہئے؟ / Cosa devo fare?
آپ کو رہائش کی اہلیت کا سرٹیفکیٹ یعنی آلوجو کی درخواست کرنی چاہئے.

رہائش کی اہلیت یعنی آلوجو کس کام آتی ہے؟ /A cosa serve l’idoneità alloggiativa?

●    یہ کام کے کانٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لئے چاہیے ہوتی ہےجب آپ اٹلی میں کام کے ویزے کے ساتھ داخل ہوتے ہیں؛

●    یہ لمبے عرصے کی UE والی پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اگر فیملی کاریکو میں شامل ہے؛

●    Prefettura یا Questura میں فیملی ری یونین کی درخواست کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے؛

میں اس کو لینے کے لئے کیا کروں؟ / Come faccio per averla?
آپ کو اپنی رہائش کے Comune جانا چاہئے اور جن ڈاکومنٹس کی ضرورت ہے وہ لے کر جانا چاہئے.

مجھے کون سے ڈاکومنٹس لے کر جانا چاہئے؟/ Quali documenti devo portare?
ان ڈاکومنٹس کی یقیناً ضرورت ہوتی ہے:
    آپ کےایک ڈاکومنٹ کی اصل اور فوٹوکاپی جو ختم نہ ہوا ہو (آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ)
    کام یا پڑھائی کے لئے پہلی بار داخلے کی صورت میں آپ کو پاسپورٹ میں لگے داخلہ ویزہ کی کاپی بھی لانی چاہیے.

مجھے کون سے مزید ڈاکومنٹ لے کر جانا چاہئے؟ / Quali altri documenti devo portare?
یہ جاننے کے لئے اپنے Comune کی ویب سائٹ چیک کریں یا Comune کے دفاتر سے رابطہ کریں.  (ricerca informazioni dalla sezione “Servizi del Comune”)

Aggiornamento: febbraio 2019

 

La traduzione della scheda informativa è stata finanziata dal progetto Sportello Multilingue: Mediazione e Informazione