Regione Toscana
ٹیکس کوڈ / Codice fiscale

ٹیکس کوڈ / Codice fiscale

کیا چیز ہے؟? / Cos'è?
ٹیکس کوڈ نمبروں اور حروف کا مجموعہ ہے

اس کا کیافائدہ ہے؟ / Quando è utile?
یہ مختلف عوامی اداروں میں کام آتا ہے ( مثال کے طور پر کام کا کانٹریکٹ لینے کے لئے، ٹیکس دینے کے لئے، میڈیکل کارڈ  اور میڈیکل سہولت حاصل کرنے کے لئے یا بچوں کا سکول داخلہ کروانے کے لئے)، مگر یہ سِم کارڈ خریدنے، موبائل-فون خریدنے یا بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے یا ایک پرائیویٹ ڈاکٹری چیک اپ کی رسید بنوانے کے بھی کام آتا ہے

کیسے بنتا ہے؟ /Come è fatto?
یہ عام صفحہ ہوتا ہے جس پر نام، سر نیم، تاریخ پیدائش اور پیدائش کا ملک لکھا ہوتا ہے. سب سے اوپر بائیں طرف ٹیکس کوڈ لکھا ہوتا ہے. جب صوبائی صحت کی سہولت میں رجاٹریشن کی درخواست کی جاتی ہے تو گھر پر ایک فیروزی رنگ کا کارڈبھیجا جاتا ہے جس پر ٹیکس کوڈ پرنٹ ہوا ہوتا ہے.
اب سبز رنگ کا کارڈ بنوانے لے لئےAgenzia delle Entrate جانے کی ضرورت نہیں.

میں ایک غیر یورپی شہری ہوں اورابھی اٹلی میں ویزہ کے ساتھ داخل ہوا ہوں اورمجھے ٹیکس کوڈ کی ضرورت ہے. / Sono un cittadino non europeo appena entrato in Italia con un visto d’ingresso e ho bisogno del codice fiscale

مجھے کیا کرنا ہوگا؟ / Cosa devo fare?
اگر آپ کے لئے فیملی ری یونین یا  یا ماتحت کام یا موسمی کام کےلئے nullaosta کی درخواست کی گئی تھی تو، Prefettura آپ کوٹیکس کوڈ دے گا جب آپ پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کرنے جاؤگے.
اگر آپ پڑھائی کے ویزے پر،  انتخابی رہائش، مذہبی وجہ سے آۓ ہیں تو آپ کو ٹیکس کوڈ کے لئے Agenzia delle Entrateخود جانا ہوگا.
اگرآپ اٹلی سیاحت کے ویزے پر آۓ ہیں تو آپ کو ٹیکس کوڈ نہیں مل سکتا

کچھ سال پہلے میں نے اپنے کاریکو میں شامل خاندان کے اراکین (بچے، زوج اور والدین)، جو ابھی اٹلی نہیں آۓ ہیں، کے لئے Agenzia delle Entrate میں ٹیکس کوڈ لینے کی درخواست، ٹیکس کی واپسی کے لئے، کی تھی؛ مجھے ٹیکس کوڈ کے ساتھ کارڈ کبھی نہیں ملا. / Qualche anno fa ho chiesto all’Agenzia delle Entrate il codice fiscale dei miei familiari a cari-co (figli, coniuge e genitori), che ancora non si trovavano sul territorio nazionale, per inserirli nella dichiarazione dei redditi; non ho mai ricevuto la tessera con scritto il codice fiscale.

مجھے کیا کرنا چاہئے؟ / Cosa devo fare?
اگر ابھی آپ کی فیملی اٹلی آ چکی ہے، فیملی ری یونین کے لئے، تو Prefettura سے پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کرنے سے پہلے بہتر ہےکہ آپ Agenzia delle Entrate جائیں،  یہ کنٹرول کرنے کے لئے کہ Agenzia delle entrate آپ کی فیملی کو ٹیکس کوڈ پہلے سے دے چکا ہے یا نہیں اور ایک کاغذی ڈاکومنٹ حاصل کرنے کےلئے. یہ ڈاکومنٹQuestura  لے کر جانا چاہئے جب آپ اپنی فیملی کے لئے پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کرنے جائیں گے. Prefettura آپ کو ٹیکس کوڈنہیں دے سکتا اگر Agenzia delle Entrate پہلت سے ہی سےچکا ہے.

میں نے بین الاقوامی پناہ کی درخواست کی ہے. میں ٹیکس کوڈ کیسے حاصل کر سکتاہوں؟ / Ho chiesto la protezione internazionale. Come faccio per avere il codice fiscale?

آپکو جو پرمیسو دے گااس پہ ٹیکس کوڈ ہوگا Questura

Aggiornamento: febbraio 2019

 

 

La traduzione della scheda informativa è stata finanziata dal progetto Sportello Multilingue: Mediazione e Informazione