Regione Toscana
پڑھائی ، تربیتی کورس یا انٹرنشپ کے لئے پرمیسو دی سوجورنو / Permesso di soggiorno per studio, formazione o tirocinio

پڑھائی ، تربیتی کورس یا انٹرنشپ کے لئے پرمیسو دی سوجورنو / Permesso di soggiorno per studio, formazione o tirocinio

میرے پاس پڑھائی یا انٹرنشپ کا ویزہ ہے یا Area Schengen شینگین ایریا کے کسی ملک کی طرف سے جاری کی گئی پڑھائی کی پرمیسو دی سوجورنو ہے اور میں ایک یونیورسٹی کا کورس، ہائیر سیکنڈری سکول کا کورس، ایک پیشہ ورانہ تربیتی کورس یا ایک تربیتی انٹرنشپ 3 مہینے سے زائد مدت کے لئے کرنا چاہتا ہوں.

مجھے کیا کرنا چاہئے؟ / Cosa devo fare?
آپ کو پڑھائی،  تربیتی کورس یا انٹرنشپ کی پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کرنی چاہئے.

مجھے کب درخواست کرنی چاہئے؟ / Quando devo fare la domanda?
آپ کو اٹلی داخل ہونے کے 8 دن کے اندر اندر درخواست کرنی چاہئے.

مجھے کون سے ڈاکومنٹس چاہئیں؟ / Quali documenti mi servono?
    ایک 16 یورو کا مارکہ دا بولو
    پاسپورٹ کی فوٹوکاپی (تمام صفحات سواۓ خالی صفحات کے)
    کورس کی پہلے سے رجسٹریشن کی فوٹوکاپی جو کرنے والے کورس کو ظاہر کرے گا، جس کوآپ کے ملک میں موجود اٹالین ایمبیسی یا قونصل خانے کی طرف سے ویزہ جاری کرنے کے وقت مہر لگائی گئی ہو.
    کورس میں داخلے کی فوٹوکاپی
     بیماری اور حادثات کے خطرے کے خلاف انشورنس کی فوٹوکاپی، جو اٹلی میں جائزہو ، کورس کے دورانیہ کے لئےہو.
    اٹلی میں رہنے کی مدت کے لئے مالی وسائل کا ثبوت (مثال کے طور پہ : ایک سکالر شپ کا ہونا، ایک کریڈٹ کارڈ، ایک فعال موجودہ اکاؤنٹ،….)
    انٹرنشپ کی صورت میں: انٹرنشپ کے تربیتی پروجیکٹ کی فوٹوکاپی
    پرمیسو دی سوجورنو کی فیس کی ادائیگی کی رسید  رسید  pagamento del permesso di soggiorno
احتیاط:  اگر آپ کے پاس Area Schengen شینگین ایریا کے کسی ملک کی طرف سے جاری کی گئی پڑھائی کی پرمیسو دی سوجورنو ہے تو آپ کو ضرورت ہوگی:
    ڈاکومنٹس جو یہ ظاہر کریں کہ آپ ایک تبادلے کے پروگرام میں شامل ہیں یا اجازت نامہ جس کے مطابق آپ یورپی یونین کے کسی ملک میں پڑھائی کے لئے کم از کم 2 سال کے لئے رہ سکتے ہیں.
    ڈاکومنٹس جو یہ ظاہر کریں کہ اٹلی میں چلنے والے پڑھائی کا نیا پروگرام پہلے سے کئے جا چکے پڑھائی کے پروگرام کو مکمل کرنے کے لئے ضروری ہے. یہ ڈاکومنٹس یورپی یونین کے ملک کی یونیورسٹی سے جاری کردہ ہوں جہاں سے آپ نے پڑھائی کا کورس کیا ہے.

مجھے درخواست کیسے کرنی چاہئے؟ / Come devo fare la domanda?
1.    ایک پوسٹ آفس کے Sportello amico پر جائیں اور Kit حاصل کریں (ایک لفافہ، ایک فارم اور ہدایات).
2.    فارم پُرکریں اور پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست اور ڈاکومنٹس بھجیں.
احتیاط: مدد حاصل کرنے اپنے کمونے کے امیگریشن ڈیسک Sportello Immigrazione del tuo Comune, ایک پاتروناتو یا CAF ( ٹیکس سہولت کا سینٹر) کے دفتر جائیں.
3.    پوسٹ آفس آپ کو بتاۓ گا کہ آپ نے پہلی اپائنٹمنٹ کے لئے کب Questura جانا ہے اور آپ کو پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کی ڈاک رسید دے گا.  احتیاط: یہ رسید بہت خاص ہے کیونکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ اٹلی میں رہ سکتے ہیں.
4.    اپائنٹمنٹ والے دن Questura جائیں اور پاسپورٹ سائز تصویریں لے کر جائیں. پھر آپ کے فنگر پرنٹس لئے جائیں گے.
احتیاط: اگر آپ کی عمر 16 سال سے زیادہ ہے اور آپ نے ایک سال یا زائد مدت کی پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کی ہے، تو Questura میں آپ کو ہم آہنگی کا کانٹریکٹ l'Accordo di integrazione پر دستخط کرنے ہوں گے.
5.    پھر Questura آپ کو پرمیسو دی سوجورنو لینے کے لئے Questura کے امیگریشن کے دفتر جانے کی تاریخ بتانے کے لئے SMS بھیجے گا.
احتیاط: آپ کو ری فیوز لیٹر بھی مل سکتا ہے.

 

معلومات کے لئے :
Per informazioni:

Questura (Ufficio Immigrazione)

Aggiornamento: febbraio 2019

 

La traduzione della scheda informativa è stata finanziata dal progetto Sportello Multilingue: Mediazione e Informazione