Regione Toscana
رہائش / Residenza

رہائش / Residenza

 مجھے رہائش یعنی ریزیدینسا کی درخواست کرنی ہے یا رہائش تبدیل کرنی ہے (گھر کا پتہ جہاں میں رہتا ہوں) / Devo chiedere o cambiare la residenza (l’indirizzo della casa in cui abito)

 

مجھے ریزیدینسا کی درخواست پہلی بارکب کرنی چاہئے؟ /Quando devo chiedere la residenza per la prima volta?
    جب آپ اٹلی میں 90 دن سے زائد مدت کے ویزہ کے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور Questura یا ڈاکخانے میں kit postale کے ساتھ پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کرتے ہیں.

مجھے رہائش تبدیل کب کروانی چاہیے؟ / Quando devo chiedere il cambio di residenza?

●    جب آپ کے پاس اٹلی کے کسی Comune کا ریزیدینسا پہلے سے ہے اور آپ کسی اور Comune میں ریزیدینسا کی درخواست کرنا چاہتے ہیں؛

●    جب آپ نے گھر تبدیل کیا مگر ہمیشہ ایک ہی Comune میں رہتے ہیں؛

●    جب آپ کو Comune سے خارج کر دیا جائے کیونکہ میونسپلٹی پولیس نے آپ کو گھر میں موجود نہیں پایا.

 

پہلی بار ریزیدینسا کی درخواست کہاں کرنی چاہیے؟ /Dove devo chiedere la residenza per la prima volta?
Comune کے Anagrafe کے دفتر سے.

 /اگر میں ریزیدینسا تبدیل کروں تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟ /Cosa devo fare se ho cambiato residenza?
آپ کو اپنے نئے گھر کےComune  کے Anagrafe کے دفتر میں نئے پتے پر منتقل ہونے کے فوراً بعدجانا چاہئے. اپنے دروازے کی گھنٹی اور لیٹر باکس پر اپنا نام اور سرنیم لکھنا یاد رکھیں. آپ  servizio “Seguimi” delle Poste  استعمال کرتے ہوئے ڈاک نئی رہائش پر بھی حاصل کر سکتے ہیں.
مجھے Comune کے Anagrafe

کے دفتر میں کون سے ڈاکومنٹ لے کر جانا چاہئے؟ / Cosa devo portare all’Ufficio Anagrafe del Comune?
آپ کو اصل اور فوٹو کاپی،  اپنی اور اپنے خاندان والوں کے لئے، لے کر جانا چاہئے :
پاسپورٹ (یا شناخت کا کوئی اور ڈاکومنٹ)
codice fiscale ٹیکس کوڈ  ;
    نہ ختم شدہ پرمیسو دی سوجورنو ؛
    ڈاکخانے کی رسید اگر آپ نے پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست ڈاکخانے کے دفتر سے جمع کروائی تھی؛
    Questura کی رسید اگر آپ نے پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست Questura سے کروائی تھی؛
   اگر کسی نے آپ کو رہائش دی ہے تو :
1.    جس شخص نے آپ کو رہائش دی ہے اس کی طرف دے اجازت نامہ فارم اور اس کی شناخت کے ڈاکومنٹ کی فوٹوکاپی.
2.    اس کے گھر کے مالک کا اجازت نامہ فارم اور اس کے ڈاکومنٹ کی فوٹوکاپی

ریزیدینسا کی درخواست کرنے یا تبدیل کروانے کا کوئی اور طریقہ بھی ہے؟C’è un altro modo per chiedere o cambiare la residenza?
جی ہاں، آپ سب ضروری ڈاکومنٹس تیار کر سکتے ہیں اور ان کو lettera raccomandata A/R کے ذریعے یا پھر Comune کی ای میل  PEC (posta elettronica certificata  پر ای میل بھیج سکتے ہیں مگر آپ کو پھر بھی یہ ڈاکومنٹس بھیجنے سے پہلےاپنے Comune کے Anagrafe کے دفتر میں اطلاع دینی ہوگی.

معلومات کے لئے / Per informazioni
کمو ت کا اناگرا ف کا دف ت

Aggiornamento: febbraio 2019

 

La traduzione della scheda informativa è stata finanziata dal progetto Sportello Multilingue: Mediazione e Informazione