Regione Toscana
ہم آہنگی کے کانٹریکٹ کے لئے اٹالین زبان کاٹیسٹ اور شہری ثقافت / Test di lingua italiana e cultura civica per l’accordo di integrazione

ہم آہنگی کے کانٹریکٹ کے لئے اٹالین زبان کاٹیسٹ اور شہری ثقافت / Test di lingua italiana e cultura civica per l’accordo di integrazione

میں نے دو سال پہلے ہم آہنگی کا کانٹریکٹ سائن کیا تھا مگر میرے پاس اٹالین زبان کے علم کا A2 لیول کاسرٹیفکیٹ نہیں ہے
مجھے کیا کرنا چاہئے؟

 

Ho firmato l’accordo di integrazione due anni fa ma non ho il certificato di cono-scenza della lingua italiana di livello A2 richiesto dal Ministero dell’Interno.
Cosa devo fare?

 

آپ کو Prefettura کی طرف سے منظم کئے گئے مفت اٹالین زبان کے ٹیسٹ اور شہری ثقافت میں رجسٹریشن کروانی چاہئے.
آپ یہ لنک استعمال کر سکتے ہیں:
https://accordointegrazione.dlci.interno.it
ہم آہنگی کا کانٹڑیکٹ پرآپ کو جو utente یعنی صارف کا نام اور پاس ورڈ ملا تھا وہی استعمال کریں.

 

ٹیسٹ کیسا ہوتا ہے؟
Com’è fatto il test?

ٹیسٹ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے: ایک تحریری حصہ اور ایک بول چال کا حصہ.
تحریری حصے کے لئے آپ کو:
    ایک تحریری مضمون پڑھنا ہو گا اور کچھ سوالوں کے جواب دینے ہوں گے
    ایک ریکارڈ شدہ مضمون سن کر کچھ سوالوں کے جواب دینے ہوں گے
    ایک مختصر مضمون لکھنا ہو گا

بول چال کے حصے کے لئے آپ کو
    اٹلی سے متعلق، اٹلی کے آئین سے متعلق، کچھ ڈاکومنٹ سے متعلق کچھ سوالوں کے جواب دینے ہوں گے ( جیسے میڈیکل کارڈ، آئی ڈی کارڈ )

 

مجھے ایک سنگین بیماری ہے اور میں نے ہم آہنگی کا کانٹریکٹ سائن نہیں کیا. مجھے ٹیسٹ دینا چاہئے؟
Ho una grave malattia e non ho firmato l’accordo di integrazione. Devo fare il test?

نہیں، کیوں کہ جن لوگوں کو کوئی سنگین بیماری ہوتی ہے، اور جب انہوں نے پہلی پرمیسو دی سوجورنو کی درخواست کی، اور وہ مقامی صحت کے ادارے ASL  یا اپنے فیملی ڈاکٹرکی طرف سےدیا گیا ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لے کر گئے تو وہ ہم آہنگی کا کانٹریکٹ سائن نہیں کریں گے اور ان کو ٹیسٹ بھی نہیں دینا ہوگا.
پرمیسو دی سوجورنو بہرحال ان کو دی جاۓ گی.

 

میں نے دو سال پہلے ہم آہنگی کا کانٹریکٹ سائن کیا تھا مگر میں اٹالین زبان کاٹیسٹ اور شہری ثقافت نہیں کر سکتا کیوں کہ مجھے ایک سنگین بیماری ہے. مجھے کیا کرنا چاہئے؟
Ho firmato l’accordo di integrazione due anni fa ma adesso non posso fare il test di lingua italiana e cultura civica perché ho una grave malattia. Cosa devo fare?

آپ کو مقامی صحت کے ادارے (ASL) یا اپنے فیملی ڈاکٹر سے ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ Prefettura لے کر جانا چاہئے جو یہ بتاۓ گا کہ آپ کو ایک بیماری ہے جس کی وجہ سے میں زبان نہیں سیکھ سکتا. اس طرح آپ کو ٹیسٹ نہیں دینا ہوگا.  پرمیسو سی سوجورنو آپ کو

بہرحال ری نیو کر دی جاۓ گی

Aggiornamento: febbraio 2019.

 

La traduzione della scheda informativa è stata finanziata dal progetto Sportello Multilingue: Mediazione e Informazione