Regione Toscana
آئی ڈی کارڈ / Carta d’identità

آئی ڈی کارڈ / Carta d’identità

 میں آئی ڈی کارڈ کی درخواست کرنا چاہتا ہوں / Voglio chiedere la carta d’identità

کس لئے استعمال کیا جاتا ہے / A cosa serve?
آئی ڈی کارڈ شناخت کا ایک ڈاکومنٹ ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کون ہیں (مثال کے طور پر ڈاکخانے سے ایک خط لینے کے لئے یا ASLسے کوئی ٹیسٹ رپورٹ لینے کے لئے)

کیسے بنا ہوتا ہے؟ / Come è fatta?
اس میں سر نیم، نام، پیدائش کی تاریخ اور جگہ،  شہریت اور رہائش کا پتہ لکھا ہوتا ہے.
یہ ایک عام کارڈ یا بینک کے کارڈ کی طرح الیکٹرانک کارڈ جیسا ہو سکتا ہے

میں اس کی درخواست کب کر سکتا ہوں؟ / Quando posso chiederla?
جب آپ کے پاس نہ ختم شدہ پرمیسو دی سوجورنو ہو، آپ کی رہائش اٹلی میں ہو اور آپ کی اپنی رہائش کے Comune کے Ufficio Anagrafe میں رجسٹریشن ہو.

مجھے کہاں درخواست کرنی چاہئے؟ / Dove devo chiederla?
اپنے Comune کے Anagrafe کے دفتر میں.(ricerca informazioni dalla sezione “Servizi del Comune) فیرینزے کے Comune کے رہائشی Comune کے دفاتر میں درخواست کر سکتے ہیں جن کو PAD کہا جاتا ہے
 zیہاں پر دیکھیں http://servizi.comune.fi.it/servizi/scheda-servizio/punti-anagrafici-decentrati

میں اپنے 18 سال سے کم عمر کے بیٹے کے لئے اس کی درخواست کر سکتا ہوں؟ / Posso chiederla per mio figlio minore di 18 anni?
جی ہاں مگر دونوں والدین کو anagrafe کے دفتر میں موجود ہونا چاہئے.

میں اس کو سفر کرنے کے لئے استعمال کر سکتا ہوں؟/ Posso usarla per viaggiare?
 نہیں. اٹلی سے باہر سفر کرنے کے لئے آپ کے پاس پاسپورٹ ہونا چاہئے.

Aggiornamento: febbraio 2019

La traduzione della scheda informativa è stata finanziata dal progetto Sportello Multilingue: Mediazione e Informazione